Sunday, September 8, 2024

ملتان میٹرو بس پراجیکٹ شہریوں کیلئے عذاب بن گیا

ملتان میٹرو بس پراجیکٹ شہریوں کیلئے عذاب بن گیا
January 10, 2016
ملتان (92نیوز) ملتان میں میٹرو بس پروجیکٹ کے باعث آمدورفت کی روانی بری طرح متاثر‘ جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کے باعث 15 منٹ کا سفر 1 گھنٹے میں طے کرنا پڑتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں جدید سفری سہولیات مہیا کرنے کی دعویدار میٹرو بس سروس نے شہریوں کو مشکل سفر سے دوچار کیا ہوا ہے۔ منصوبے کا آغاز کیا ہوا شہر میں آمدورفت کی روانی ہی متاثر ہوگئی۔ ارے بھئی اگر 15 منٹ کا سفر ہوتو 1 گھنٹہ پہلے گھر سے نکلنا کیونکہ ایک راستہ بند ہو تو دوسرا ڈھونڈنے میں وقت تو لگ ہی جاتا ہے۔ آمدورفت کی بدترین صورتحال سے پریشان شہری بھی نالاں دکھائی دیتے ہیں کہتے ہیں میٹرو کے باعث ٹریفک کا کوئی جامع پلان نہیں ہے۔ اب تو یہی کہنا پڑیگا کہ تیزرفتاری کے اس دور کا حصہ بنے رہنے کیلئے شہریوں کو ہر سفر وقت سے پہلے کرنا پڑیگا۔