Wednesday, April 24, 2024

ملتان: میٹرو بس منصوبے کیلئے کھدائی کے دوران انجینئر جاں بحق، ریسکیوعملے نے ایک گھنٹے بعد نعش نکال کر نشتر اسپتال منتقل کردی

ملتان: میٹرو بس منصوبے کیلئے کھدائی کے دوران انجینئر جاں بحق، ریسکیوعملے نے ایک گھنٹے بعد نعش نکال کر نشتر اسپتال منتقل کردی
June 22, 2015
ملتان (نائنٹی ٹو نیوز) ملتان میں میٹرو بس منصوبے کا انجینئر کھدائی کے معائنے کے دوران تودہ گرنے سے جاں بحق ہو گیا۔ بوسن روڈ پر میٹروبس منصوبے کے لئے کھدائی کا کام جاری ہے۔ انجینئر مصدق خان کھدائی کا معائنہ کر رہا تھا اسی دوران مٹی کا تودہ گرنے سے وہ ملبے تلے دب گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد مصدق خان کی لاش ملبے سے نکال لی۔ مصدق خان کی لاش نشتر ہسپتال منتقل کر دی گئی۔