Tuesday, May 14, 2024

ملتان میٹرو بس منصوبہ مسلسل خسارے کا شکار

ملتان میٹرو بس منصوبہ مسلسل خسارے کا شکار
December 10, 2019
ملتان ( 92 نیوز)  ملتان میں 28 ارب 88 کروڑ کی لاگت سے تیار ہونے والا میٹرو بس منصوبہ مسلسل خسارے کا شکار ہے  ، مسافروں کا مقرر کردہ 96 ہزار روزانہ کا ٹارگٹ پورا نہ ہو سکا  ،  با وثوق ذرائع نے دعوٰی کیا ہے کہ میٹرو بس کو  ماہانہ کی بنیاد پر 18 کروڑ روپے سے زائد خسارے کا سامنا ہے ۔ میٹرو بس ملتان  منصوبہ دو سال 10 ماہ گزرنے کے باوجود عوامی پذیرائی حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا  ، 92 فیڈر بسیں چلانے کے باوجود مسافروں کی تعداد روزانہ کی بنیاد پر 47 ہزار سے اوپر نہ جا سکی   ، تبھی اس منصوبے کا ماہانہ خسارہ 18 کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا ہے ۔ شہری کہتے ہیں کہ سابق پنجاب حکومت نے کمیشن کھانے کے لئے پانی اور سیوریج کے مسائل حل کرنے کے بجائے میٹرو بس منصوبہ شروع کیا   ، شہریوں نے مطالبہ کیا انہیں تعلیم اور صحت سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں  ۔ دوسری جانب میٹرو منصوبے سے جُڑے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اور بس ڈپو ابھی تک مکمل نہیں ہوئے  ، ان دونوں کی تکمیل کے بعد میٹرو بس منصوبے پر لاگت 28 ارب 88 کروڑ روپے سے بڑھ کر 31 ارب تک پہنچ جائے گی ۔