Monday, September 16, 2024

ملتان : موسم بدلتے ہی گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد بڑھنےلگی

ملتان : موسم بدلتے ہی گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد بڑھنےلگی
April 25, 2017
ملتان (92نیوز)ملتان میں موسم بدلتے ہی گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی،24 گھنٹے کے دوران  گیسٹرو سے متاثرہ 165 مریض مختلف سرکاری اسپتالوں میں لائے گئے۔ تفصیلات کےمطابق ملتان میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے، 24 گھنٹوں کے دوران نشتر اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں گیسٹرو کے 165 مریض لائے گئے جن میں سے 78 مریضوں کو داخل کرلیا گیا جبکہ باقیوں کو طبی امداد دے کر ڈسچارج کردیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ  حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک  پہنچنے کا امکان ہے، آئندہ 48 گھنٹے موسم گرم اور خشک رہے گا۔ طبی ماہرین کے مطابق غیر معیاری اشیاء کھانے سے گیسٹرو کا مرض بڑھ رہا ہے، شہری کھانے پینے میں احتیاط کریں۔