Friday, April 26, 2024

ملتان : ملازمت چھوڑنے کی رنجش پر مالک  نےگھریلو ملازمہ پر لیپ ٹاپ چوری کا مقدمہ کرادیا

 ملتان : ملازمت چھوڑنے کی رنجش پر مالک  نےگھریلو ملازمہ پر لیپ ٹاپ چوری کا مقدمہ کرادیا
July 7, 2015
ملتان(92نیوز) ملازمت چھوڑنے کی رنجش پر مالک نے گھریلو ملازمہ کے خلاف لیپ ٹاپ چوری کرنے کا مقدمہ درج کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقہ موضع شیر سنگھ کے رہائشی عمر حیات کی پندرہ سالہ بیٹی شاہ رکن عالم کالونی کے رہائشی محمد یونس کے گھر ملازمہ تھی،بچی مالک کے تشدد سے تنگ آ کر اپنے والدین کے پاس چلی گئی۔ جس کی رنجش پر محمد یونس نے ملازمہ تنزیلہ سمیت سات افراد کے خلاف تھانہ شاہ رکن عالم میں چوری کا مقدمہ درج کروا دیا۔ گھریلو ملازمہ تنزیلہ کے مطابق اس نے چوری نہیں کی،انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔