Friday, April 26, 2024

ملتان: مقامی ہوٹل کی چھت سے گر کر جاپانی شخص ہلاک

ملتان: مقامی ہوٹل کی چھت سے گر کر جاپانی شخص ہلاک
January 12, 2017

ملتان (92نیوز) ملتان میں جاپان سے تعلق رکھنے والا شخص ہوٹل کی چھت سے گر کر ہلاک، ملتان پولیس نے اسکی ہلاکت کو خودکشی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جاپان کا رہنے والا آکومورا 6 ماہ سے پاکستان آیا ہوا تھا اور ڈیرہ غازیخان میں ایک پراجیکٹ پر کام کررہا تھا۔ وہ اپنے دیگر غیرملکیوں کے ہمراہ ملتان کے علاقے پرانا بہاولپور روڈ پر واقعہ ہوٹل میں مقیم تھا۔

جمعرات کو علی الصبح ہوٹل کی چھت سے وہ گر گیا۔ اسے نشتر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ دم توڑ چکا تھا۔ اطلاع ملنے پر سی پی او ملتان سمیت دیگر افسران ہوٹل پہنچے اور ہوٹل کو سیل کر کے تحقیقات شروع کردیں۔

سی پی او ملتان احسن یونس نے میڈیا کو بتایا کہ جاپانی باشندہ آکومورا کے کمرے سے اسکے خاندان کے حوالے سے خط ملا ہے اور جاپانی باشندے نے چھت سے کود کر خود کشی کی ہے۔

خط کو پڑھنے کے لیے ٹرانسلیٹر کو بھی طلب کرلیا گیا ہے جبکہ جاپانی باشندے کی ڈیڈباڈی سردخانے میں منتقل کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اجازت نامہ ملنے پر پوسٹ ماٹم کیا جائیگا تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔