Tuesday, April 23, 2024

ملتان : مقامی طالب علم کا تیارکردہ روبوٹ ہوٹل میں شہریوں کو کھانا پیش کریگا

ملتان : مقامی طالب علم کا تیارکردہ روبوٹ ہوٹل میں شہریوں کو کھانا پیش کریگا
March 2, 2017
ملتان(92نیوز)ملتانیوں نے ٹیکنالوجی کے استعمال میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ہونہار طالب علم کا تیار کردہ روبوٹ ملتان کے نجی ہوٹل میں شہریوں کو کھانا پیش کرے گا۔ تفصیلات کےمطابق ملتان کے رہائشی طالب اسامہ عزیز نے آٹھ ماہ کی محنت کے بعد روبوٹ تیار کیا ہے،جس کے ذریعے نجی ہوٹل میں آئے کسٹمرز کو کھانا پیش کیا جائے گا۔ روبوٹ بنانے والے طالب علم کے مطابق روبوٹ کو پاکستان میں ہی بنایا گیا ہے،ملتان کے بعد حیدر آباد کے ہوٹلز میں بھی ویٹرز کی بجائے روبوٹس کے ذریعے مہمانوں کی خاطر مدارت کی جائے گی۔