Saturday, May 4, 2024

ملتان ، مصور ضمیر ہاشمی کے شاہکار دیکھنے والے حیران رہ گئے

ملتان ، مصور ضمیر ہاشمی کے شاہکار دیکھنے والے حیران رہ گئے
February 26, 2019
 ملتان (92 نیوز) مختلف رنگوں کو کینوس پر بکھیر کر فن پارے بنانے والے تو آپ نے بہت دیکھے ہوں گے - آج آپ کو ایک ایسے مصور سے ملوا رہے ہیں جو صرف ایک رنگ کی مدد سے ایسے شاہکار تخلیق کرتا ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے - عظیم صوفی بزرگ حضرت بہاؤالدین زکریا کے مزار کو کاغذ پر اتارتا  ، بڑی مہارت سے پین کی مدد سے اس فن پارے میں سیاہ رنگ بھرتا  یہ ہے ملتان کا مصور ضمیر ہاشمی جو ایسے ایسے شاہکار تخلیق کرتا ہے کہ دیکھنے والا دنگ رہ جائے۔ یہ فنکار 40 برسوں سے اس فن سے وابستہ ہے ۔ انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم ، تاریخی مقامات اور روہی کی ثفاقت کو اپنے فن پاروں میں ایسے سمویا کہ حقیقت کا گماں ہو۔ ضمیر ہاشمی کے بنائے فن پارے نہ صرف مختلف جرائد بلکہ قومی اخبارات میں بھی شائع ہو چکے ہیں۔ فنِ مصوری میں کمال مہارت رکھنے والا یہ فنکار اپنا فن نوجوان نسل کو منتقل کرنے کا خواب سجائے بیٹھا ہے۔