Saturday, April 20, 2024

ملتان : مدعی مقدمہ کو زندہ جلانے کی کوشش کرنیوالے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج

ملتان : مدعی مقدمہ کو زندہ جلانے کی کوشش کرنیوالے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج
October 18, 2015
ملتان (92نیوز) ملتان میں شہباز خودسوزی کیس کے مدعی کو زندہ جلانے کی کوشش پر تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں پولیس اور محکمہ مال کے رویے سے تنگ آکر خودسوزی کرنے والے شہباز کے بھائی کو مخالفین نے دو روز قبل زندہ جلانے کی کوشش کی تھی۔ تھانہ صدر نے شہباز کے بھائی شہزاد احمد کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ تین نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا ہے۔ مقدمہ 336 اور 393 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔