Friday, April 26, 2024

ملتان : مدارس کے بچوں نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا

ملتان : مدارس کے بچوں نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا
June 9, 2015
ملتان (92نیوز)ملتان میں پاک فوج کے ساتھ مدارس کے بچوں نے پورا دن گزارا دن بھر بچوں کیلئے پاک فوج کی جانب سے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام  بھی کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مدارس کے بچوں نے پاک فوج کے ساتھ مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا پاک فوج کی جانب سے بچوں کیلئے کشتی رانی مختلف جھولوں کی سیر اور فٹ بال میچ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مدارس کے بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس دوران بچوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج سے انہیں پیار ہے ۔ اس موقع پر پاک آرمی کے افسران کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے ساتھ نوجوانوں کے روشن اور محفوظ مستقبل کیلئے اپنی گراں قدر خدمات پیش کرتی آئی ہے اور آگے بھی اس چیزپر پرعزم ہے اسی سلسلہ میں پاکستان آرمی نے مدارس کے بچوں کے ساتھ پورا دن گزار کر اپنی نوعیت کا ایک منفرد پروگرام ترتیب دیا۔ تقریب کے اختتام پر بچوں نے پاک فوج کے افسران کے ساتھ یادگار شہدا پر ملک کی خاطر جان دینے والے شہیدوں کیلئے دعا مغفرت کے ساتھ پھولوں کا نذرانہ بھی پیش کیا ۔ 2 3 4 5 6 7 8 9