Thursday, April 25, 2024

ملتان  : لٹیروں سے برآمد موٹر سائیکلز مالکوں کو واپس کرنے کیبجائے پولیس نے اپنے پاس رکھ لیں

ملتان  : لٹیروں سے برآمد موٹر سائیکلز مالکوں کو واپس کرنے کیبجائے پولیس نے اپنے پاس رکھ لیں
January 4, 2017

 

ملتان(92نیوز)ملتان پولیس نے فوٹو سیشن کے چکر میں چوری و ڈکیتی کی برآمد موٹرسائیکلوں کی کاغذی کارروائی مکمل کیئے بغیر مالکان کے حوالے کرنے کیلیئے تقریب سجالی اور میڈیا کے جانے کے بعد موٹرسائیکل دوبارہ تھانوں کو روانہ کردیئے گئے۔

تفصیلات کےمطابق ملتان پولیس لائن میں پولیس کے اعلی افسران کی جانب سے چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں برآمد کی جانے والی موٹر سائیکلوں کی برآمدگی اور انہیں مدعیوں کے حوالے کی جانے سے مطلق تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں برآمد شدہ 60 موٹر سائیکلوں کے مالکان کو بلایا گیا۔ میڈیا نمائندگان کیساتھ فوٹو سیشن کے بعد برآمد شدہ موٹر سائیکلوں کو دوبارہ ٹرکوں اور موٹر سائیکلوں پر لوڈ کرکے تھانے منتقل کیا جانے لگا۔  پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکلوں کو کاغذی کارروائی کے بعد مالکان کے حوالے کردیا جائے گا مگر فی الحال مدعیوں کیلئے ابھی بھی تھانوں کے چکر لگانا باقی ہیں ۔