Friday, April 19, 2024

ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کی جیلوں میں قتل کے 3مجرموں کو آج صبح پھانسی دیدی گئی، 2کی پھانسی موخر

ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کی جیلوں میں قتل کے 3مجرموں کو آج صبح پھانسی دیدی گئی، 2کی پھانسی موخر
May 21, 2015
ملتان/ فیصل آباد / گوجرانوالہ (92نیوز) آج صبح ملک کی مختلف جیلوں میں 3مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم شوکت مسیح کو سینٹرل جیل فیصل آباد میں، اعجاز عرف ججی کو سینٹرل جیل گوجرانوالہ میں اور دوہرے قتل کے مجرم عباس کو ملتان جیل میں پھانسی دی گئی۔ عباس نے 1998ءمیں معمولی تنازع پر اپنے چچا اور کزن کو قتل کر دیا تھا۔ گوجرانوالہ میں اپنے انجام کو پہنچنے والے مجرم اعجاز عرف ججی نے ادھار واپس مانگنے پر غلام رسول نامی شخص کو موت کی نیند سلا دیا تھا جبکہ شوکت مسیح نے پندرہ سال قبل ندیم مسیح کو قتل کیا تھا۔ ادھر فریقین میں صلح ہونے پر گوجرانوالہ سینٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی امجد کی پھانسی ٹل گئی جبکہ ہائیکورٹ کے حکم پر فیصل آباد میں قتل کے مجرم عابد کی پھانسی تین روز کے لیے مو¿خر کر دی گئی ہے۔