Monday, September 16, 2024

ملتان : فیشن شو میں دیسی کڑیوں کے جلوے،ریمپ پر واک

ملتان : فیشن شو میں دیسی کڑیوں کے جلوے،ریمپ پر واک
February 6, 2017
ملتان(92نیوز)ملتان میں دیسی کڑیوں نے ولایتی جلوے دکھا کر شائقین کے دل جیت لیے۔ تفصیلات کےمطابق مغربی انداز اپنائے دیسی کڑیاں شریک ہیں ملتان میں ہونے والے رنگا رنگ فیشن شو میں۔ سرد موسم میں سجائے گئے فیشن شو کا مقصد مغربی ملبوسات کو متعارف کروانا تھا تبھی تو دیسی کڑیوں نے بھی خوب ولایتی جلوے دکھائے۔ خواتین ماڈلز کی شوخ چنچل ادائیں ایک طرف ریمپ پر واک کرتے لڑکوں کے نخرے بھی کسی سےکم نہ تھے  مغربی ملبوسات زیب تن کئےلڑکے بھی سبھی کی توجہ کا مرکز بنے رہئے۔ فیشن شو کو چار چاند لگانےکےلئےمیوزک کا تڑکا بھی لگایا گیا جس نے شائقین  کو جھومنےپر مجبور کر دیا۔