Saturday, May 18, 2024

ملتان :فوٹواسٹیٹ کی دوکانوں میں آگ بھڑکنے سے لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

ملتان :فوٹواسٹیٹ کی دوکانوں میں آگ بھڑکنے سے لاکھوں کا سامان جل کر راکھ
May 6, 2015
ملتان(ویب ڈیسک)ملتان میں فوٹو اسٹیٹ کی دوکانوں میں اگ بھڑکنے سے لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کچہری کے قریب واقع فوٹو اسٹیٹ کی دوکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،اگ نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی دوسری دوکان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور فائر پریگیڈ نے اگ بجھانے کیلئے آپریشن کیا تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ اندازے کے مطابق  آگ لگنے سے اٹھ سے دس لاکھ کا سامان جل کر راکھ ہوگیا ہے۔