ملتان ، طالبہ سے زیادتی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے پر لیکچرار سمیت 3افراد گرفتار
ملتان ( 92 نیوز ) ملتان میں زکریا یونیورسٹی کی طالبہ سے زیادتی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کے معاملے میں پولیس نے یونیورسٹی کے لیکچرر سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کی جانب سے مزید ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپےمارے جا رہے ہیں۔
پولیس حکام نے معاملے کا مقدمہ ویمن تھانے میں درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔