Friday, March 29, 2024

ملتان :ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ

ملتان :ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ
July 14, 2015
ملتان(92نیوز)ملتان میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلیے مظاہرہ کیا گیا،اس موقع پر فوج کی حمایت میں نعرے لگائے گئے۔ تفصیلات کے مطابق قاسم باغ پر ہونے والے مظاہرے میں ضلعی انتظامیہ کے ملازموں کی بڑی تعداد موجود تھی، مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے نعرے بھی لگائے،اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ  پاک فوج ملکی سلامتی و خوشحالی کی ضامن ہے ۔ ۔فوج نے ملکی دفاع میں لازوال قربانیاں دیں جس پر فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ بیرونی قوتیں پاکستان اور  فوج و کمزور کرنا چاہتی ہیں ۔۔ ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملانا ہونگے۔