Saturday, May 4, 2024

ملتان : شہریوں نے گرلز ہوسٹل سے موبائل چوری کرتے ہوئے مبینہ خاتون چور کو پکڑ لیا

ملتان : شہریوں نے گرلز ہوسٹل سے موبائل چوری کرتے ہوئے مبینہ خاتون چور کو پکڑ لیا
May 27, 2015
ملتان (92نیوز) نجی گرلز ہوسٹل سے موبائل چوری کرنے کے الزام میں شہریوں نے مبینہ خاتون چور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ گردیزی مارکیٹ میں واقع نجی گرلز ہوسٹل کے مالک نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے ہوسٹل سے کچھ روز قبل قیمتی موبائل اور لیپ ٹاپ چوری ہوئے جس کا مقدمہ بھی درج کیا گیا۔ ایک خاتون بھیک مانگنے کی غرض سے ہوسٹل میں داخل ہوئی اور موقع پاتے ہی موبائل چوری کرکے فرار ہونے کی کوشش کی جسے شہریوں نے ناکام بنادیا۔ گرفتار خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے کوئی چوری نہیں کی۔