Friday, May 3, 2024

ملتان، شہدائے کربلا کی یاد میں لنگر اور نیاز کا خاص اہتمام

ملتان، شہدائے کربلا کی یاد میں لنگر اور نیاز کا خاص اہتمام
August 29, 2020
ملتان (92 نیوز) محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی لنگر و نیاز کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، ملتان میں بھی شہدا کربلا سے اظہار کے لیے حلیم، مٹن پلاؤ اور متنجن کی 100 دیگیں تیار کی جاتی ہیں۔ محرم الحرام میں شہدا کربلا کی یاد میں لنگر و نیاز کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے تبھی تو ملتان کے علاقے ممتاز آباد میں بھی حلیم، مٹن پلاو اور متنجن کی 100 دیگیں تیار کی گئی ہیں۔ شہداء کربلا سے عقیدت کے اظہار کے لیئے تیار کی جانے والی پلاو اور حلیم کی دیگوں میں کئی من گوشت، دالیں، چاول اور میوہ جات استعمال کئے جاتے ہیں۔ ہزاروں عزادار مزہبی جوش و عقیدت سے خصوصی نیاز کھانے کے لیے دور دراز علاقوں سے آتے ہیں۔