Wednesday, April 24, 2024

ملتان ، شاہراہوں پرٹرکوں سے سامان چوری کرنیوالا گروہ متحرک

ملتان ، شاہراہوں پرٹرکوں سے سامان چوری کرنیوالا گروہ متحرک
November 20, 2017

ملتان ( 92 نیوز ) ملتان میں شاہراہوں پر ٹرکوں سے سامان چوری کرنے والا گروہ متحرک ہو گیا ۔ موٹر سائیکل سوار افراد ٹرکوں کا پیچھا کرتے ہیں اور موقع پا کر ایک نوجوان ٹرک کے اوپر چڑھ کر سامان سڑک پر پھینک دیتا ہے ۔ 92 نیوز نے ٹرکوں سے سامان چرانے والے گروہ کی فوٹیج حاصل کر لی ۔
جرائم پیشہ افراد نے وارداتوں کے نئے طریقے دریافت کر لئے ہیں ۔ جنوبی پنجاب میں ایسا گروہ سرگرم ہوگیا جو موٹرسائیکل ساتھ لگا کر ٹرک پر چڑھ جاتا ہے اور قیمتی سامان سڑک پر پھینک کر اٹھا لیتے ہیں ۔ 92 نیوز نے ٹرکوں سے سامان چرانے والے گروہ کی فوٹیج حاصل کر لی۔


دو افراد نے موٹر سائیکل ساتھ لگایا اور ایک شخص ٹرک پر چڑھ گیا ۔اس طریقے سے سامان چرا لیتے ہیں کہ ٹرک ڈرائویر اورکنڈیکٹر کو کان و کان خبر بھی نہیں ہوتی۔ گروہ کے دو ارکان موٹر سائیکل پر ٹرکوں کا پیچھا کرتے ہیں اور موقع پا کر ایک ملزم چلتے موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا کر ٹرک پر چڑھ جاتا ہے اور سامان سڑک پر پھینکنا شروع کردیتا ہے ۔
سرگرم گروہ کے دوسرے ساتھی گاڑی پر سوار سامان پھینکے جانے کا انتظار کرتے ہیں اور پھر سامان اٹھا کر نو دو گیارہ ہوجاتے ہیں ۔ اس گروہ کو پکڑنے کی بھی کوشش کی گئی لیکن شاطر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ ٹرک ایسوسی ایشن کی طرف سے پولیس کو ملتان ، ساہیوال ، بہاولپور اور دیگر علاقوں میں متحرک اس گروہ کی فوٹیج تو دی گئی ہے لیکن پولیس تا حآل اس گروہ کو پکڑنے میں ناکام نظر آتی ہے ۔