Friday, April 19, 2024

ملتان ، سیزنل انفلیونزا سے ایک اور مریضہ دم توڑ گئی

ملتان ، سیزنل انفلیونزا سے ایک اور مریضہ دم توڑ گئی
January 18, 2018

ملتان ( 92 نیوز ) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں سیزنل انفلیونزا سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ۔  نشتر اسپتال میں زیر علاج ایک اور مریضہ دم توڑ گئی جس سے جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 24 ہوگئی ہے ۔  گزشتہ 12 گھنٹہ کے دوران 9 مزید مریض نشتر اسپتال رپورٹ ہوئے ۔

نشتر اسپتال میں زیر علاج موسمی زکام کی ایک اور مریضہ زندگی کی بازی ہار گئی ۔ جاں بحق ہونے والی 22 سالہ ساجدہ بی بی  لیہ کی رہائشی تھی  جو گزشتہ 5 روز سے نشتر اسپتال میں زیر علاج تھی۔

جان لیوا وائرس اب تک 24 افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے ۔ جس پر عوام تشویش کا شکار ہیں۔

سیزنل انفلوئنزا کی روک تھام کے لئے محکمہ صحت کے دعوے اپنی جگہ  مگر یہ مرض مزید شدت سے پھیلتا جا رہا ہے۔ گزشتہ 12 گھنٹے کے دوران مزید 9 افراد کو سیزنل انفلوئنزا کے شبہ میں نشتر اسپتال لایا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق 32 روز کے دوران 203 مریض نشتر اسپتال میں میں رپورٹ ہوئے،جن میں سے 110 مریضوں میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی۔