Thursday, April 25, 2024

ملتان: سیزنل انفلیوئنزا کے باعث 21 افراد جان کی بازی ہار چکے

ملتان: سیزنل انفلیوئنزا کے باعث 21 افراد جان کی بازی ہار چکے
January 13, 2018

ملتان (92 نیوز) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں سیزنل انفلیوئنزا کا وار جاری ہے۔ محکمہ صحت کے حفاظتی اقدامات کے باوجود 21 افراد جان کی بازی ہار چکے۔
جنوبی پنجاب میں سیزنل انفلیونزا کی وبا تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔
نشتر اسپتال انتظامیہ کی جانب سے وائرس کو کنٹرول کرنے کے دعوے تو بہت کیے گئے لیکن اس کے باوجود بھی مریضوں میں روز با روز اضآفہ ہوتا جا رہا ہے ۔
گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 19 مریض سیزنل انفلیونزا کے شبہ میں نشتر اسپتال داخل کیے گئے۔ دسمبر 2017 سے اب تک 163 مریض نشتر اسپتال میں رپورٹ ہوئے۔
ادھر ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں سیزنل انفلیونزا سے ہلاکتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بہاولپور وکٹوریہ اسپتال میں 5 مریض جبکہ نشتر اسپتال میں اب تک 21 افراد اس جان لیوا مرض کے ہاتھوں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
سیزنل انفلیونزا کی وبا سے اموات ہونے پر حکومت پنجاب کی جانب سے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا پھر سرکاری اسپتالوں میں انفلیونزا ویکسین اور سکرینینگ کاؤنٹر بھی قائم کیے گئے لیکن اسکے باوجود نشتر اسپتال کے 5 ڈاکٹرز بھی اس موزی مرض کا شکار ہو گئے۔
دوسری جانب 31 مریض تاحال نشتر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔