Thursday, April 18, 2024

ملتان ، سیزنل انفلوئنزا کے مزید دو مریض دم توڑ گئے

ملتان ، سیزنل انفلوئنزا کے مزید دو مریض دم توڑ گئے
January 21, 2018

ملتان ( 92 نیوز ) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں سیزنل انفلوئنزا کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے  مزید 2 مریض نشتراسپتال میں دم توڑ گئے۔ 36 روز میں سیزنل انفلوئنزاکے شبہ میں لائے گئے 41 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ  27 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں سینزل انفلوئنزا کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ۔آج مزید 2 مریض نشتر اسپتال میں انتقال کر گئے ج اں بحق ہونے والوں میں 62 سالہ عنایت اللہ اور 28 سالہ حمیرا بی بی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق 36 روز کے دوران نشتر اسپتال میں 41 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں  ، جن میں سے 27 مریضوں میں اس موذی وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 14 افراد کی رپورٹ منفی آئی۔

طبی ماہرین کہتے ہیں کہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اور بروقت ویکسینیشن کے ذریعے اس مرض سے بچا جا سکتا ہے۔