Monday, September 16, 2024

ملتان : سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشتگرد گرفتار کرلئے

ملتان : سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشتگرد گرفتار کرلئے
April 11, 2017
  ملتان (92نیوز)ملتان میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گرد گرفتار کرلیے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ  بھی برآمد کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق ملتان میں سی ٹی ڈی نے کارووائی کرتے ہوئے سیورہ چوک سے 7 دہشت گرد گرفتار کرلیے، ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم جماعت الاحرار سے ہے، گرفتار دہشت گردوں سے 7 ہینڈ گرنیڈ سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، دہشت گردوں میں نصراللہ، مجاہد اللہ، حنیف اللہ، باغی خان، روح اللہ، اسماعیل خان اور شفیق خان شامل ہیں، دہشت گرد ملتان میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانہ چاہتے تھے ۔ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔