Friday, April 19, 2024

ملتان : سکیورٹی گارڈ منی چینجر کے ایک کروڑ روپے لے کر فرارفوٹیج نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لی

ملتان : سکیورٹی گارڈ منی چینجر کے ایک کروڑ روپے لے کر فرارفوٹیج نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لی
December 19, 2015
ملتان(92نیوز)ملتان میں سکیورٹی گارڈ  منی چینجر کے ایک کروڑ روپے  سے زائد  لے کر رفو چکر  ہو گیا پولیس نے ملزم کا  پتہ بتا نے والے  کے لیے بھاری انعام کا اعلان کر  دیا،جبکہ 92 نیوز نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج  حاصل کر لی۔ تفصیلات کےمطابق  منی چینجر نے ایک کروڑ اٹھارہ لاکھ ملتان سے ڈیرہ غازی خان منتقل کر نے  کے لیئےلو کل ٹرانسپورٹ کا انتخاب کیا ، جو مھنگا پڑ گیا بس کی ٹکٹ  لیکر انتظار گاہ میں اپنے گا رڈ کے ساتھ بیٹھا ھی تھا کہ گا رڈ وھاں سے  نکلا ۔ رکشہ پکڑا اور پیسوں بھرا تھیلا لے کر فرار ھو گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھا ری نفری بس اسٹینڈ پر پہنچی ، تفتیش شروع کی اور فو ٹیج کے ذریعے ملزم کی تلاش کے ساتھ نشاندھی کر نے والے کے لیئے  پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔ پولیس کی جانب سے شک ظاھر کیا جا رھا ھے کہ ٹیکس بچانے کے لیئے شاید یہ  کو ئی خود ساختہ کارروائی ھے تاھم تفتیش اور شواھد کے بعد اصل حقیقت  سامنے آئیں گے۔