Friday, April 26, 2024

ملتان  : سٹیٹ بینک سے نئے نوٹوں کے حصول کے لئے دو گروپ لڑ پڑے

ملتان  : سٹیٹ بینک سے نئے نوٹوں کے حصول کے لئے دو گروپ لڑ پڑے
June 30, 2015
ملتان(92نیوز)ملتان میں سٹیٹ بنک سے نئے نوٹوں کے حصول پر بلیک پر فروخت کرنے والے دو گروپ آپس میں لڑ پڑے، پولیس نے ہنگامہ کرنے والوں کو گرفتار کر لیاجبکہ مشتعل افراد پولیس کی  تحویل سے دو افراد  چھڑوا کر لے گئے۔ تفصیلات کےمطابق سٹیٹ بنک کی جانب سے عید کیلئے نئے نوٹوں کے اعلان کے بعد بلیک پر کرنسی فروخت کرنے والے خواتین و حضرات کی بڑی تعداد ملتان سٹیٹ بنک کے سامنے جمع ہو گئی۔ اس دوران  دو گروپوں کے درمیان پیسوں کو بلیک پر فروخت کرنے کے معاملہ پر تلخ کلامی لڑائی میں تبدیل ہوگی ۔ پولیس  نے لڑائی جھگڑا کرنے والے افراد کو گرفتار کرلیا اور نوٹوں کا بیگ قبضے میں لے لیا۔ مشتعل خواتین اور مردوں نے پولیس وین کا گھیراؤ کر لیااور دو افراد کو چھڑوا لیاجبکہ نوٹوں کا بیگ بھی چھین لیا۔ اس موقع پر پولیس مکمل بے بس نظر آئی۔