Sunday, September 8, 2024

  ملتان : سول سوسائٹی کا سانحہ مانسہرہ کے شہداء کو خراج عقیدت

   ملتان : سول سوسائٹی کا سانحہ مانسہرہ کے شہداء کو خراج عقیدت
August 7, 2015
ملتان(92نیوز)ملتان میں سول سوسائٹی نے سانحہ مانسہرہ کےشہدا کو خراج عقیدت پیش کیا  جس میں لوگوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ تفصیلات کےمطابق مانسہرہ میں ہیلی کاپٹرحادثے میں جاں بحق افراد کی یاد میں ایک تقریب کا اہتمام  کیا گیا لالک جان شہد پارک کینٹ میں منعقد ہونے والی تقریب میں لوگوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی، بچوں نے پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ تقریب میں بڑی اسکرین بھی لگائی گئی تھی، جس پرپاک آرمی کے شہدا کی تصاویر چلائی گئیں اس موقع پر شرکا کا کہنا تھاکہ  پاک آرمی کے جوانوں نے  ملک و قوم کی خاطرکبھی بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔ ہم ان کی قربانیوں کی بدولت آزاد فضاؤں میں سانسیں لے رہے ہیں۔ سول سوسائٹی کی جانب سے شہدا کی یادگارپرپھول چڑھائے گئے اور خصوصی دعا بھی کرائی گئیْ