Wednesday, April 24, 2024

ملتان : سول ایوی ایشن ملازمین کا عید  بونس نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ

ملتان : سول ایوی ایشن ملازمین کا عید  بونس نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ
July 14, 2015
ملتان(92نیوز)ملتان میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین نے عید پر بونس نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ تفصیلات کے مطابق ملتان انڑنیشنل ایئر پورٹ کے مرکزی گیٹ پر ہونے والے احتجاجی مظاہرہ میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہر عیدان کو بونس دیا جاتا رہا ہے لیکن اس دفعہ ملازمین کو عید کے بونس سے محروم کیا جارہاہے جس کی وجہ سے وہ سراپا احتجاج ہیں ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو عید کا بونس ادا کیا جائے ورنہ سول ایوی ایشن کے تمام ملازمین مکمل  طورپر ہڑتال کردیں گے۔ ملتان انڑنیشنل ائیر پورٹ کے مرکزی گیٹ پر ہونے والے احتجاجی مظاہرہ میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔