Sunday, September 8, 2024

ملتان: سنٹرل جیل میں قتل کے مجرم غلام شبیر کو پھانسی دیدی گئی، مخبری پر مخالف کو قتل کیا تھا

ملتان: سنٹرل جیل میں قتل کے مجرم غلام شبیر کو پھانسی دیدی گئی، مخبری پر مخالف کو قتل کیا تھا
August 8, 2015
ملتان (نائنٹی ٹو نیوز) ملتان سنٹرل جیل میں قتل کے ایک اور مجرم غلام شبیر کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا ہے۔ ملک میں سزائے موت کے مجرموں کو پھانسی دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ملتان کی سنٹرل جیل میں مجرم غلام شبیر کو پھانسی دے دی گئی۔ جہانیاں کے رہائشی غلام شبیر نے پندرہ سال قبل مخبری کرنے پر مخالف کو قتل کر دیا تھا۔ مجرم کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔