Friday, April 26, 2024

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران 100 فیصد اہداف حاصل

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران 100 فیصد اہداف حاصل
December 18, 2021 ویب ڈیسک

ملتان (92 نیوز) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں انسداد پولیو مہم کے دوران 100 فیصد اہداف حاصل کر لئے گئے۔

جنوبی پنجاب میں انسداد پولیو مہم کے دوران مقرر کردہ اہداف حاصل کر لئے گئے۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق جنوبی پنجاب میں 69 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ پاکستان جلد پولیو فری ملکوں کی فہرست میں شامل ہو گا۔

ادھر فیصل آباد میں 5 روزہ انسدادِپولیو مہم کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی گئی، موسم کی سختی کے باوجود محکمہ صحت کی ٹیموں نے گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔

انسدادِپولیو مہم میں 4800 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا۔ فیصل آباد انتظامیہ نے انسدادِپولیو مہم کی بھرپور مانیٹرنگ کی۔