Sunday, September 8, 2024

ملتان : سلنڈر دھماکے میں چارسالہ بچہ جاں بحق سات افراد زخمی

ملتان : سلنڈر دھماکے میں چارسالہ بچہ جاں بحق سات افراد زخمی
January 18, 2016
ملتان(92نیوز)ملتان کے علاقہ قیصر آباد کے گھر میں سلنڈر دھماکہ سے سات افراد زخمی ، نشتر ھسپتال جا تے ھو ئے چار سالہ بچہ جاں بحق ، مزید دو کی حالت تشویشناک ھے۔ تفصیلات کےمطابق ملتان میں رواں ماہ کے دوران تیسرا سلنڈر دھماکہ چوک کمھاراں والا کے قریب اسوقت پیش آیا جب محمد علی اور خضر عباس اپنی فیملی کے ساتھ گھرکے ایک کمرے میں سلنڈر پر چا ئے بنا رھے تھے زوردار دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی جسکے فوری بعد آگ کے شعلے اٹھے اھل علاقہ نے فوری ریسکیو ٹیموں کو بلا لیا، جس نے تمام زخمیوں کو نشتر ھسپتال منتقل کردیا  لیکن چار سالہ بچہ محمد راستے میں جاں بحق ھو گیا جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد کی حالت تشویشناک ھے۔