Tuesday, April 16, 2024

ملتان : سلنڈر دھماکے میں دو افراد زخمی

ملتان : سلنڈر دھماکے میں دو افراد زخمی
June 10, 2015
ملتان (92نیوز)ملتان میں سلنڈر دھماکے سے دو افراد زخمی ہو گئے،جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں شیر شاہ روڈ پر واقع ویلڈنگ کی دکان میں سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا،جس سے دکان مالک محمد علی اور مستری شاہد زخمی ہو گئے۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سلنڈر دھماکے سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ دکان کی کھڑکیوں اور دیواروں کو بھی نقصان پہنچا۔