Friday, April 19, 2024

ملتان سلطانز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف

ملتان سلطانز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف
February 29, 2020
ملتان (92 نیوز) پی ایس ایل 5 کے 12 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف دیدیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف رائلی روسو نے پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری جڑدی۔ پی ایس ایل 5 کے 12 ویں میچ میں ملتان سلطان نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 199 رنز کا ہدف دیا۔ رائلی روسو نے 43 گیندوں پر پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین ناقابل شکست سنچری بنا ڈالی۔ کپتان شان مسعود نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز، نسیم شاہ، سہیل خان، محمد حسنین اور کٹنگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ آج دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ اور پشاور زلمی کا جوڑ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پڑے گا۔