Saturday, April 20, 2024

ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو تین رنز سے ہرا دیا

ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو تین رنز سے ہرا دیا
March 14, 2020
 کراچی (92 نیوز) ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی  کو تین رنز سے ہرا دیا۔ 155رنز کے ہدف میں پشار زلمی کا آغاز مایوس کن تھا۔ تین رنز کے مجموعی اسکور پر کامران اکمل پویلین لوٹ گئے۔ کپتان وہاب ریاض کا ون ڈاؤن  پر بیٹنگ کرنے کا تجربہ  بھی ناکام رہا اور صرف تین رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ 8رنز پر دو وکٹیں گرنے پر  عمر امین اور امام الحق نے ٹیم کا اسکور 56 رنز تک پہنچا دیا۔ عمر امین 29 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ عمر امین کے آؤٹ ہونے پر امام الحق اور شعیب ملک کی 70 رنز کی شراکت داری پشاور زلمی کو میچ میں واپس لے آئی۔ امام الحق نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ امام الحق کے آؤٹ ہونے پر پشاور زلمی کی بیٹنگ  لڑکھڑا گئی اور مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں پر  151 رنز بنا سکی۔ ملتان سلطانز کی جانب سے سہیل تنویر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔ ذیشان اشرف 52 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے راحت علی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کروناوائرس  کی وجہ سے میچ شائقین سے خالی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔