Thursday, April 25, 2024

ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
February 27, 2019
دبئی (92 نیوز) ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ ملتان سلطانز نے جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان سے پورا کیا۔ قبل ازیں اسلام آباد کے لیوک رونکی 32 اور آصف علی 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ملتان سلطان کے ڈینیل کرسچن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی کنگز نے دلچسپ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دی ۔ کولن انگرم کی شاندار سنچری کی بدولت کراچی کنگز نے کوئٹہ کو 6 وکٹوں سے مات دی۔ سرفراز الیون نے 186 رنز اسکور کیے۔ کوئٹہ کے عمر اکمل نے 55 اور ریلی روسو 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انور علی نے 6 گیندوں پر 27 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ کراچی کنگز 187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 4 رنز کے مجموعی اسکور پر دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ 54 رنز کے مجموعی اسکور پراویس ضیا 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ دوسرے اینڈ پر کھڑے کولن انگرم نے  مزاحمت جاری رکھی اور 59 گیندوں پر 127 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو 6وکٹوں سے فتح دلائی۔