Thursday, April 25, 2024

ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بارش کے باعث منسوخ

ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بارش کے باعث منسوخ
March 11, 2020
 لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل فائیو میں آج ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا۔ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔ ملتان سلطانز بارہ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سات پوائنٹس لے کر چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پلے آف مرحلے میں جانے کے امکانات تقریباً ختم ہیں۔ ادھر بارش کے باعث قذافی اسٹیڈیم کی گراؤنڈ میں پانی جمع ہو گیا۔ گراؤنڈ میں پانی بھر جانے سے ٹاس بھی نہ ہو سکا۔ میچ کی منسوخی پر شائقین کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔