Thursday, March 28, 2024

ملتان: سرکار دو عالمؐ کا یوم ولادت جوش و جذبے سے منانے کی تیاریاں جاری

ملتان: سرکار دو عالمؐ کا یوم ولادت جوش و جذبے سے منانے کی تیاریاں جاری
November 27, 2017

ملتان (92 نیوز) ملتان میں سرور کائنات، سرکار دو عالم حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یوم ولادت مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لئے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مساجد، گھر اور گلیاں، بازار برقی قمقموں سے سجائے جا رہے ہیں۔
مدینہ الاولیا ملتان کو عید میلاد النبی کے موقع پر دلہن کی طرح سجانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اندرون شہر کی گلیاں بازار ہوں یا پھر دور دراز کے گلی محلے ہر طرف مدنی جشن کا سماں ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تاجدار ختم نبوت کی آمد سے بڑھ کر خوشی کا دن کوئی نہیں۔
مساجد کے ساتھ ساتھ عمارتوں اور مختلف مقامات کو بھی برقی قمقموں سے سجایا جا رہا ہے۔ شمع رسالت کے پروانوں کا کہنا ہے کہ وہ بھر پور طریقے سے سرکار کی آمد کا جشن منائیں گے۔
تاجدار حرم، امام الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ کے یوم ولادت کی خوشی میں ہر طرف درود وسلام کی محافل بھی سجائی جا رہی ہیں۔
عاشقان رسول کہتے ہیں کہ زندگی بھر عید میلاد النبی کے موقع پر ہر سال یونہی گلی محلوں کو سجاتے رہیں گے۔