Sunday, September 8, 2024

 ملتان : سات برس کی بچی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ،ورثاء کا احتجاج

 ملتان : سات برس کی بچی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ،ورثاء کا احتجاج
August 9, 2015
ملتان(92نیوز)ملتان میں کرنٹ لگنے سے سات سالہ بچی دم توڑ گئی ورثا کا لاش سڑک پر رکھ  کر احتجاجی مظاہرہ، واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ تفصیالت کے مطابق ملتان کے علاقہ ہیڈ نوبہار کی رہائشی سات سالہ بچی علیزہ کرنٹ لگنے سےجاں بحق ہوگئی بچی کے ورثا اور اہل علاقہ نے مرکزی شاہراہ پر لاش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے علاقہ میں کئی روز سے بجلی کی تاروں کا مسئلہ چلا آرہا ہے کئی بار واپڈا حکام کو اس کے حل کیلئے درخواست کرچکے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے آج ان کی سات برس کی بچی دم توڑ گئی ہے۔