Thursday, April 18, 2024

  ملتان : رکشہ سوار افراد کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار زخمی

   ملتان : رکشہ سوار افراد کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار زخمی
October 27, 2015
  ملتان(92نیوز)ملتان سنڑل جیل کے قیرب تلاشی کے دوران رکشہ پر سوار مشکوک افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکارزخمی ہوگئے جنہیں نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ملتان سنٹرل جیل کے قریب ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے مشکوک رکشہ کو روکا اور تلاشی شروع کی تو پیچھے سے آنے والے ایک اور رکشہ میں سوار ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں پولیس اہلکار سجاد اور سحر زخمی ہوگئے جنہیں بعد میں نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزمان اپنے ساتھیوں کو ساتھ لے کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس کے مطابق ناکہ بندی کردی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔