Friday, March 29, 2024

ملتان روڈ پر شامکے بھٹیاں کے قریب ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

ملتان روڈ پر شامکے بھٹیاں کے قریب ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق
October 29, 2015
لاہور (92نیوز) ملتان روڈ پر شامکے بھٹیاں کے قریب ٹریفک حادثے میں سات افراد جاں بحق جبکہ بارہ زخمی ہو گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کی کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کیری ڈبے کا ٹائر اچانک پھٹ گیا جس سے کیری ڈبہ سامنے سے آنے والی مسافر وین سے ٹکرا گیا۔ کیری ڈبے میں سوار مسافر حمزہ پرویز ، رب نواز ، علی اعجاز اور عامر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے کے زخمیوں کو جناح اسپتال لایا گیا جن میں سے ایک خاتون سمیت تین مسافر شدید چوٹیں آنے کے باعث اسپتال میں دم توڑ گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ٹریفک حادثے کی تحقیقات کا بھی حکم دے دیا ہے۔