Friday, May 3, 2024

ملتان: رشتے سے انکار پر لڑکی کا باپ قتل، مرکزی ملزم سمیت تین ملزمان گرفتار

ملتان: رشتے سے انکار پر لڑکی کا باپ قتل، مرکزی ملزم سمیت تین ملزمان گرفتار
May 17, 2016
ملتان (نائنٹی ٹو نیوز) ملتان  کے علاقے سبزواری ٹاون میں ایک شخص کو خنجر کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر مرکزی ملزم سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق سبزواری ٹائون سےایک لاش ملی جسے خنجر کے وار سے قتل کیا گیا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا یہ لاش  گرین ٹائون کے رہائشی 55سالہ فیض الحسن کی ہے۔ مقتول سعودی عرب میں ملازم تھا اور کچھ عرصہ قبل ہی وطن واپس آیا تھا۔ پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات پر سعد نامی شخص سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فیض الحسن کی بیٹی کو پسند کرتا تھا مگر وہ اپنی بیٹی کی شادی کہیں اور کرنا چاہتا تھا جس پر اس نے اسے ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا۔