Sunday, May 19, 2024

ملتان ، دولہے راجا کی گاڑی کو پھولوں کی بجائے سبزیوں سے سجایا گیا

ملتان ، دولہے راجا کی گاڑی کو پھولوں کی بجائے سبزیوں سے سجایا گیا
December 29, 2018
ملتان (92 نیوز) ملتان میں دولہے راجا کی گاڑی کو پھولوں کی بجائے سبزیوں سے سجایا گیا۔ سبزیوں سے سجی گاڑی کو دیکھ کر شہری خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے۔ گاڑی کو گاجر ،گوبھی، بینگن ، ٹماٹر سمیت دیگر سبزیوں سے خوبصورتی سے سجایا گیا۔ گوبھی ، گاجر ، مولی ، سبز مرچ اور پیاز سمیت دیگر سبزیوں سے سجی کار کسی سبزی منڈی میں موجود نہیں بلکہ یہ تو ملتانی دولہا محمد صدیق کی سواری ہے جس میں بیٹھ کر انہوں نے اپنی دولہنیا کو لانا ہے۔ شادی کو یادگار بنانے اور اپنے استاد کی خواہش پر دولہے راجا نے گاڑی کو پھولوں کی بجائے سبزیوں سے سجایا۔ انوکھی بارات میں شریک دولہے راجہ کے دوست احباب بھی خوشی سے نہال دکھائی دیے اور ڈھول کی تھاپ پر خوب بھنگڑے ڈالتے رہے۔ مہنگی شادیوں پر تو شہری اکثر دنگ رہ جاتے ہیں مگر اس سستی اور منفرد بارات پر بھی شہری خوشگوار حیرت میں مبتلا نظر آئے۔