Friday, May 3, 2024

ملتان : خواتین سے زیادتی کرنیوالا جعلی عامل گرفتار

ملتان : خواتین سے زیادتی کرنیوالا جعلی عامل گرفتار
May 7, 2016
ملتان(92نیوز)ملتان میں خواتین سے زیادتی کرنے والا جعلی عامل گرفتارکر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملتان سے خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والا جعلی عامل گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق جعلی عامل خادم حسین نے سو سے زائد خواتین سے زیادتی کا اعتراف کر لیاہے ۔ ملزم خواتین کو مختلف قسم کے تعویز دینے کے بہانے اپنے آستانے پر بلاتا اور پھر ان سے زیادتی کرتا ۔ ذرائع کے مطابق جعلی عامل زیادتی کے بعد ان کو دھمکیاں بھی دیتا تھا کہ اگر انہوں نے کسی کو بتایا تو وہ انہیں عمل کے ذریعے راکھ کردیگا۔