Friday, March 29, 2024

ملتان ، خاتون نے پرس چھیننے والے ڈاکو کو پکڑ لیا

ملتان ، خاتون نے پرس چھیننے والے ڈاکو کو پکڑ لیا
January 13, 2018

ملتان ( 92 نیوز ) کراچی کے بعد ملتان میں بھی ڈاکوؤں کی شامت آ گئی ۔ گلریز کالونی میں پرس چھیننے کی کوشش کے دوران خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لٹیرے کو دھرلیا ۔خاتون کے شور مچانے پر شہری جمع ہو گئے اور ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

کراچی کے بعد ملتان میں بھی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چوروں اچوکوں سے دو دو ہاتھ کرنا شروع کر دہئے ۔ ملتان میں ایک بہادر خاتون نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہ کر دکھایا کہ شہری بھی عش عش کر اٹھے  ۔

شائستہ نامی خاتون مارکیٹ سے گھر آ رہی تھی کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار نے اس کا پیچھا کیا اور سڑک کنارے پرس چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی لیکن جرات اور بہادری سے شائستہ نے ڈاکو کا اس طرح مقابلہ کیا کہ وہ کئی گز گھسیٹی تو گئی مگر پرس نہ چھوڑا اور ڈاکو کو بھی قابو کر لیا۔

 

گلریز کالونی میں شائستہ کے شور پر شہری بھی اکٹھے ہو گئے   اور ڈاکو کو پکڑ لیا ۔

پولیس کو بھی اطلاع دے دی گئی ۔ ڈاکو کو 30 منٹ تاخیر سے پہنچنے والی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔ بہادر خاتون نے نہ صرف ڈاکو کو قابو کیا بلکہ موبائل فون اور رقم بھی چھیننے سے بچا لی۔