Monday, September 16, 2024

ملتان: حضرت شاہ رکن عالمؒ کے عرس کی 3روزہ تقریبات جاری

ملتان: حضرت شاہ رکن عالمؒ کے عرس کی 3روزہ تقریبات جاری
February 4, 2017

ملتان (92نیوز) جنوبی پنجاب کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم کے 703 ویں عرس کی سہ روزہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسرے روز بھی زائرین کی بڑی تعداد عرس کی تقریبات میں شریک ہے جن میں بھارت سے آئے زائرین بھی شامل ہیں۔ عرس کے موقع پر منعقدہ زکریا قومی کانفرنس میں علماء اور مشائخ شریک ہوئے۔

عرس میں ملک کے طول و عرض سے آئے زائرین شریک ہیں تو ہمسایہ ملک بھارت سے بھی زائرین روحانی فیض پانے صوفی برزگ کی درگاہ پر پہنچے ہوئے ہیں۔ عرس کے موقع پر سکیورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے ہیں۔