Friday, April 26, 2024

ملتان ، حضرت شاہ رکن عالم کے 705ویں سالانہ عرس کی تقریبات جاری

ملتان ، حضرت شاہ رکن عالم کے 705ویں سالانہ عرس کی تقریبات جاری
January 13, 2019
ملتان( 92 نیوز)برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ رکن عالم کے 705 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات دوسرے روز بھی جاری ہیں۔ عرس کے دوسرے روز  بھی قومی کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی سمیت علماء و مشائخ کی کثیر تعداد شریک ہوئی، شاہ رکن عالم کانفرنس میں اولیاء اللہ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی گئی ۔ عرس شاہ رکن عالم عرس مبارک میں شرکت کے لئے بھارتی صوبے راجستھان سے بھی 21 زائرین ملتان پہنچے ہیں ۔عرس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔ دوسرے روز بھی   900 پولیس اہلکار مزار کے اطراف میں سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیتے رہے جبکہ کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے بھی عرس کی تقریبات کی نگرانی کی گئی۔