Wednesday, May 1, 2024

ملتان ،حضرت بہاؤالدین زکریا کے عرس کی تقریبات جاری

ملتان ،حضرت بہاؤالدین زکریا کے عرس کی تقریبات جاری
October 16, 2018
ملتان ( 92 نیوز) ملتان میں عظیم صوفی بزرگ حضرت بہاؤالدین زکریا کے 779 ویں سالانہ عرس کی سہ روزہ تقریبات جاری ہیں،عرس میں سندھ سمیت ملک بھر سے آئے زائرین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ برصغیر کی  عظیم روحانی شخصیت حضرت بہاؤالدین زکریا کے 779 ویں سالانہ عرس کی تقریبات دوسرے روزبھی مدینۃ الاولیاء میں جاری ہیں ، ملک بھر کی طرح سندھ سے بھی زائرین کی بڑی تعداد عرس مبارک میں شریک ہے۔ عرس کے دوسرے روز بھی قومی زکریا کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں سجادہ نشین شاہ محمود قریشی سمیت علماء کرام کی بڑی تعداد شرکت کریں گے۔عرس کے موقع پر سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔ انتظامیہ کی جانب سے عرس کے آخری روز کو مقامی تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔