Thursday, April 25, 2024

جلال پور پیروالا میں گزشتہ روز دوگروپوں میں فائرنگ کے واقعہ میں ہلاکتوں کی تعداد دس ہو گئی

جلال پور پیروالا میں گزشتہ روز دوگروپوں میں فائرنگ کے واقعہ میں ہلاکتوں کی تعداد دس ہو گئی
June 7, 2019
 ملتان (92 نیوز) ملتان کے علاقے جلال پور پیروالا میں گزشتہ روز دوگروپوں میں فائرنگ کے واقعہ میں ہلاکتوں کی تعداد دس ہو گئی۔ جلال پور پیروالا میں دیرینہ دشمنی پر دوگروپوں میں تصادم ہوا جس میں ہلاکتوں کی تعداد دس ہو گئی جبکہ بارہ افراد شدید زخمی ہیں۔ پولیس نے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ادھر افسوسناک واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر میں قتل ،اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں جبکہ آرپی او ملتان نے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو معطل کر دیا۔ ویڈیو لنک کانفرنس کے دوران آئی جی پنجاب نے واقعہ پر اظہار برہمی  کیا اور چوبیس گھنٹے میں ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔ سی پی او ملتان،ایس ایس پی آپریشنزاور ایس پی صدر سے جواب بھی طلب کر لیا۔ جلال پور پیر والا میں گزشتہ روز ممتاز عرف کالا جعفر کا اپنے چچا غلام نازک سے جھگڑا ہوا تھا۔ دونوں گروپوں کے دس افراد خاندانی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے۔ مرنے والوں میں چار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔