Friday, May 3, 2024

ملتان: جعلی ڈگریاں اورشناختی کارڈ بنانے والے گروہ کے خلاف پولیس کا آپریشن متعدد گرفتار

ملتان: جعلی ڈگریاں اورشناختی کارڈ بنانے والے گروہ کے خلاف پولیس کا آپریشن متعدد گرفتار
May 27, 2015
ملتان(92نیوز)ملتان پولیس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈگری اور جعلی نادرا شناختی کارڈ بنانے والوں کے خلاف آپریشن کیا اور ملزمان کے قبضہ سے جعلی دستاویزات بنانے والی مشینری اور سامان تحویل میں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق جعلساز ہوشیار ہوجائیں کیونکہ قانون نے ان کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے ایگزیکٹ جعلسازی کیس کے بعد ملتان میں بھی پولیس نے بھٹہ کالونی میں کارروائی کی اور  جعلی ڈگریاں بنانے والے گروہ کو پکڑ لیا۔ پولیس کے مطابق تحقیقات سے پتہ چلا کہ ملزمان نے جعلی ڈگریوں اور جعلی شناختی کارڈ کا کام ناصرف ملتان بلکہ ملک بھر میں پھیلارکھا تھا جس پر مزید تفتیش بھی جاری ہے۔ ملزمان نے اقرار جرم کرتے ہوئے کہا کہ وہ جعلی شناختی کارڈ ضرور بناتے تھے لیکن غیرملکی باشندوں کو کھی بھی یہ سہولت فراہم نہیں کی پولیس کے مطانق جعلی ڈگری بنانے والے اس گینگ کے خلاف کارروائی حساس اداروں کی نشاندہی پر کی گئی  جبکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کے بعد مزید گرفتاریاں بھی کی جائیں گی ۔