Thursday, March 28, 2024

ملتان : جانوروں کی آلائشوں سے گھی بنانے والے 11 افراد گرفتار

ملتان : جانوروں کی آلائشوں سے گھی بنانے والے 11 افراد گرفتار
September 30, 2016
ملتان (92نیوز) ملتان میں ضلعی انتظامیہ اور ٹاسک فورس نے کارروائی کرتے ہوئے جانوروں کی آلائشوں سے گھی بنانے والی فیکٹری سے 11 افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی جانب سے بنائی گئی ٹاسک فورس ٹیم نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر پل بلیل پر جانوروں کی آلائشوں سے گھی بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا جہاں سے بنائے گئے مضر صحت گھی کے متعدد ڈرم بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔ ٹاسک فورس نے فیکٹری مالک سمیت 11 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق انتظامیہ مضر صحت گھی بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔