Tuesday, April 16, 2024

ملتان: تین روزہ پولیو مہم شروع

ملتان: تین روزہ پولیو مہم شروع
January 14, 2017
ملتان(92نیوز)ملتان میں 3 روزہ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا، پولیو مہم کے دوران  8 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گےْ تفصیلات کےمطابق ملتان میں 3 روزہ پولیو مہم کے اغاز کے سلسلہ میں شہباز شریف اسپتال میں ڈپٹی میئر منور احسان قریشی نے بچہ کو پولیو کو قطرے پلا ئے ۔ ملتان میں  8 لاکھ سے زائد بچوں کو اس مہم کے دوران قطرے پلائے جائیں گے۔پولیو کو قطرے پلانے کے لیے 2 ہزار سے زائد  ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔